(ایجنسیز)
بنکاک: شمالی تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے میں ایک بس روڈ سے اتر کر کھائی میں جا گری جس کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مابق حادثہ پیر کی رات آٹھ بجکر 40 منٹ پر میانمار کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے ٹک میں پیش آیا جہاں مقامی حکومتی اہلکاروں کو ایک فیلڈ ٹرپ پر لاؤس لے جایا جا رہا تھا۔
مغربی صوبے ٹک کے گورنر سوریا پراسرت بندد نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جس میں نو مرد اور 21 خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دیگر 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔
right;">
سوریا نے مزید کہا کہ حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اسکا انجن نکل کر گر پڑا اور ہم بس کا ملبہ نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا انتظار کر رہے ہیں۔
تھائی لینڈ میں دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں ہیں اور خسوصاً رات کے اوقات میں یہاں حادثات عام ہیں۔
مقامی پولیس کے کپتان ستی چائی پنیاسونگ نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس کے بریک فیل ہو گئے تھے جس کے باعث وہ پہاڑی علاقے سے نیچے جا گری اور 150 فٹ گہری وادی میں جا کر کنکریٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی۔
امکان ظاہر کیا جرہا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد مقامی حکومتی حکام کی ہے لیکن زخمیوں میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔